0

رمیز راجہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کی رواں ہفتے دبئی میں ملاقات ہوگی


لاہور: چیرمین پی سی بی رمیز راجہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کی غیر رسمی ملاقات رواں ہفتے دبئی میں ہوگی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ سات سے 10 اپریل تک دبئی میں ہورہی ہے جس میں شرکت کے لیے پی سی بی سربراہ رمیز راجہ اور چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین کل دبئی روانہ ہوں گے۔ پہلے چیف ایگزیکٹیو میٹنگ ہوگی جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا. آئی سی سی کرکٹ کمیٹی ، فنانس اور دیگر کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق بورڈ میٹنگ میں چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ آئی سی سی کو پاک آسٹریلیا سیریز کے انعقاد پر خصوصی رپورٹ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں