0

شیئرز کی خریداری کے بعد ایلون مسک ٹویٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کیلئے نامزد


واشنگٹن: ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے 9.2 فیصد حصص خرید لیے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بلین ائیر ایلون مسک نے ٹوئٹر کے حصص خریدے جن کی تعداد 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ہے اور ان کی کل مالیت تقریبا 3 ارب ڈالرز ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے حصص خریدنے کی خبر سامنے آنے کے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب ٹوئٹر نے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبرشپ کیلئے بھی ایلون مسک کی نامزدگی کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ایلون مسک نے کہا کہ ان کا مقصد ہوگا کہ ٹویٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر کریں اور اس کی ترقی کا باعث بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں