0

نئے وزیراعلی کا انتخاب؛ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک موخر


لاہور: پنجاب میں سیاسی بحران برقرار ہے اور صوبائی اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک موخر کردیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل 6 اپریل بدھ کو ہونا تھا لیکن اب 16 اپریل کو دوپہر ساڑھے 11 بجے ہوگا۔ ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس موخر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے 16 اپریل کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔گزشتہ اجلاس میں ہونے والی توڑپھوڑ کو اس فیصلے کی وجہ بتایا گیا ہے۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق ایوان اور لابی میں ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کے لیے اجلاس تاخیر کا شکار ہوا۔ نقصان پہنچنے والی اشیا کی مرمت کے لیے وقت درکار ہے جس کے لیے اجلاس کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں