0

تحریک انصاف نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی


لاہور: تحریک انصاف نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔ پنجاب میں ایک نیا سیاسی بحران سامنے آگیا ہے، گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے حوالے سے ریمارکس دیئے تھے، جس پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے رات گئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا اور اجلاس طلب کرلیا، تاہم ترجمان اسمبلی زین علی نے طلب کئے گئے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس آج نہیں 16 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔اس کے فوری بعد ہی تحریک انصاف کے رہنماں نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عمدم اعتماد جمع کرادی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سے قبل وزیر اعظم سے منظوری حاصل کی گئی، اور عدم اعتماد میاں محمود الرشید اور دیگر ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے جمع کروائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں