0

عمران نیازی آئین، قانون اور جمہوریت کا قتل عام کرکے دندناتا پھررہا ہے، شہباز شریف


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی آئین، قانون اور جمہوریت کا قتل عام کرکے دندناتا پھررہا ہے جبکہ آئین انصاف چاہتا ہے اور تاخیر آئین شکنوں کے حوصلے بڑھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند سیکنڈ میں آئین پامال کرنے والوں کی کئی دن گزرنے کے باوجود گرفت نہ ہونا عوام کو پریشان کر رہا ہے، وفاق کے بعد اب پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں کھلم کھلا آئین شکنی جاری ہے، عوام کے نمائندہ ایوان کو تالے اور خاردار تاریں لگا کر آئین کو روندا جا رہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو طاقت اور غنڈہ گردی سے آئین اور سپریم کورٹ کے حکم پر چلنے سے روکا جا رہا ہے جو سراسر بغاوت ہے، ان اقدامات سے عوام اور دنیا کو کیا یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ آئین اور قانون لاوارث ہے؟۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آئین، قانون اور جمہوریت کا قتل عام کرکے دندناتا پھر رہا ہے، وہ اپنے ساتھ پورے نظام اور ملک کو ڈبونے پر تل چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں