0

ایشیاکپ کی میزبانی سری لنکا کے بجائے کسی اور ملک کو ملنے کا امکان


کولمبو: سری لنکا کی سیاسی کشیدگی کے باعث ایشیاکپ 2022 کسی اور ملک منتقل کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا اس وقت تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے جس کے باعث ملک میں کشیدگی عروج پر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیا کپ کو کسی اور ملک منتقل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔رپورٹس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں ایشیاکپ کی منتقلی کے حوالے سے بحث کی جائے گی جس کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں