0

دربان روبوٹ نے نئی تکنیک سے جلد ہی دروازہ کھولنا سیکھ لیا


ٹوکیو: اگرچہ روبوٹ کے لیے دروازہ کھولنے جیسے سادہ کام انجام دینا بہت آسان ہوتا ہے لیکن جب اسے انسانی انداز سے سیکھا جائے تو وہ قدریمشکل ثابت ہوسکتا ہے۔ تاہم مصنوعی ذہانت کی بدولت اس کام کو آسان مراحل میں تقسیم کرکے انجام دیا گیا ہے۔انسانوں جیسے کام کرنے والے روبوٹ کو عموما سینکڑوں ہزاروں مرتبہ کوشش اور خطا یعنی ٹرائل اینڈ ایرر سیگزرنا پڑتا ہے تب کہیں جاکر وہ اپنے کام کے ماہر ہوتے ہیں۔ تاہم اب وسیڈا یونیورسٹی جاپان کے پروفیسر ہیروشی آئیتو اور ساتھیوں نے ایک نیا طریقہ وضع کیا ہے جس میں وقت کی بچت ہوتی ہے اور روبوٹ تیزی سے دروازہ کھولنا سیکھ گیا ہے۔سائنسدانوں نے اس کام کے ماڈل کو آسان مراحل یا ماڈیول میں بدلا ہے اور انہیں مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ یعنی ایک ماڈیول سے روبوٹ کو دروازے تک پہنچانے کے لیے کنٹرول کیا گیا۔ دوسرے ماڈیول کی مدد سے دروازہ کھولنا سکھایا گیا ہے اور تیسرے ماڈیول کی مدد سے روبوٹ دروازے سے گزرکر اندر آگیا۔ اس طرح کام کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا جس سے روبوٹ اپنا کام بہت تیزی سے سیکھ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں