0

سپریم کورٹ پارلمنٹ سے بالاتر نہیں، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بیضمیر لوگوں نے خریداری کا بازار لگایا ہوا ہے، پوری اپوزیشن آئیں شکن ہے۔پارلمنٹ ہاس کے باہر صحافیوں نے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے سوال کیے کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کیوں بلایا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ایوان سے نکلا ہو دیکھتے ہیں۔ملک میں مارشل لا لگ گیا تو ذمہ دار کون ہوگا؟ کے سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ بیضمیر لوگوں نے خریداری کا بازار لگایا ہوا ہے، پوری اپوزیشن آئیں شکن ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ سے بالا تر نہیں ہے، اگر ہم آج یہ پرنسپل مان لینگے تو جمہوریت ختم ہو جائے گی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کا انعقاد ہے، الیکشن سے معذرت پر کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں