0

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا


اسلام آباد: عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج رات 9 بجے وزیراعظم ہاس میں طلب کرلیا۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں اراکین اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلیے قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوا تھا، جسے مخلتف وجوہات اور نماز کے وقفے کے باعث دو بار ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں