0

ووٹنگ کرانا اسپیکر کی صوابدید ہے آئین شکنی کا مرتکب نہیں ہوا، ڈپٹی اسپیکر


اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ووٹنگ کرانا اسپیکر کی صوابدید ہے، کیا کوئی برداشت کرسکتا ہے کہ باہر سے حکم آئے اور حکومتیں تبدیل ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ میں آئین شکنی کا مرتکب نہیں ہوا، عدالت کا فیصلہ آچکا ہم اسے تسلیم کر چکے لیکن میں اب بھی کہتا ہوں کہ حکومت گرانا بیرونی سازش ہے اور ہم بیرونی قوتوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے جا رہے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ اگر سچ ہے تو کمیشن کیوں بنا رہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے سامنے ساری باتیں لانا چاہتے ہیں، دنیاوی آقاں کے بجائے صرف اللہ کے سامنے جھکنا چاہیے، ریاست پاکستان کے خلاف سازش کو دنیا کے سامنے لانے میں آئند بھی آگے آں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں