0

پی ٹی آئی منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کا صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کے صدارتی ریفرنس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔ منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کے اطلاق کیلیے صدراتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کرے گا۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 12 اپریل کو ہوگی۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کروانے کے لیے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرایا۔ جو پارٹی چئیرمین عمران خان کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔یہ ریفرنس پی ٹی ائی کے چیف ویب عامر ڈوگر نے اسپیکر کے حوالے کیا۔ جس میں 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے ۔ ریفرنس کے متن میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ منحرف اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، میڈیا رپورٹس کے متعلقہ اراکین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن پارٹیز میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں