0

گردوں کی بیماری میں کینسر کا خطرہ


گردے کی بیماری اور کینسر کے درمیان تعلق کو ماہرین مختلف مطالعات میں زیر بحث لائے ہیں تاہم حالیہ تحقیق میں اس ربط کے اب تک کے سب سے قوی ثبوت ملے ہیں۔محققین نے اپنی تحقیق میں یہ بتایا ہے کہ گردے کی بیماری میں مبتلا افراد میں کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے اور کینسر سے موت کا امکان زیادہ ہوجاتا ہے۔ امریکن جرنل آف کڈنی ڈیزیز میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں اونٹاریو، کینیڈا کے ہیلتھ کیئر کا ڈیٹا استعمال کیا گیا ہے اور مریضوں کی ان کے گردے کے افعال کے مطابق درجہ بندی کی گئی ہے۔سائنسدانوں نے خون کے ٹیسٹ کے اعداد و شمار اور ریکارڈز کا استعمال کیا جو ڈائیلاسز پر منحصر مریضوں یا گردے کی پیوند کاری کے مریضوں کی شناخت کرتے ہیں۔ جس کے بعد ماہرین نے ان کے کینسر کی تشخیص اور اس سے موت کے خطرے کا جائزہ لیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں