0

اسٹاک مارکیٹ 46 ہزار کی سطح عبور کرگئی، ڈالر کی قدر میں بھی کمی


کراچی: متحدہ اپوزیشن کی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخابی عمل سے سیاسی افق پر بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہونے کے مثبت اثرات پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی سرگرمیوں پر بھی مرتب ہوئے جہاں رونما ہونے والی تیزی کی بڑی لہر کے باعث انڈیکس کی 45000 اور 46000 پوائنٹس کی دو نفسیاتی حدیں عبور ہوگئیں۔تیزی کے سبب 85.49فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 2کھرب 36ارب 15کروڑ 17لاکھ 39ہزار 62روپے کا اضافہ ہوگیا۔سرمایہ کاری کے تمام شعبوں کی جانب سے انڈیکس کے ہر آئٹم میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے نتیجے میں کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں انڈیکس کی 45000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور ہوگئی تھی جس کے بعد شعبہ جاتی بنیادوں پر تازہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں انڈیکس کی 46000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں