0

جادوئی مائع جو اسکرین کو واٹراور اسکریچ پروف بناسکتا ہے


سان فرانسسو: ہماری تیزرفتار زندگی میں اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور اسکرین کو ایک غیرمعمولی اہمیت حامل ہوچکی ہے۔ اس لیے اب اسکرین کو واٹرپروف اور اسکیچ پروف بنانے کے جتن کئے جاتیہیں۔ اس ضمن میں پیوراکوٹ نامی ایجاد فوری طور پر اسکرین کو محفوظ کرکے واٹرپروف اور اسکیچ پروف بناسکتی ہے۔پیوراکوٹ نینوذرات سے بنایا گیا ہے جسے پورے موبائل فون پر لگایا جاسکتا ہے۔ بالخصوص یہ ٹچ پینل کیلیے بنایا گیا ہے۔ ایک مرتبہ اسپرے کرنے کے بعد سیکنڈوں میں یہ پرت فون کو واٹر پروف اور اسکریچ پروف بنادیتی ہے۔ اس کی باریک پرت عام آنکھ سے نظر نہیں آتی اور یوں شناخت کرنا دشوار ہوجاتا ہے۔ ایک مرتبہ اسپرے کے بعد یہ فون اور ٹیبلٹ اسکرین کو غیرمعمولی مضبوطی عطا کرتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیوراکوٹ اسپرے کے بعد چھری اور اسٹیل وول (آہنی تاروں کا لچھا) رگڑنے سے بھی اسکرین پر کوئی خراش نہیں بنتی۔پیورا کوٹ کی خاصیت یہ ہے کہ فون پر نشاناتِ انگشت نہیں بنتے، گرد اور چکنائی جمع نہیں ہوتی، بیکٹیریا اس کے پاس نہینں پھٹکتے اور سب سے بڑھ کر قیمتی فون واٹرپروف بن جاتا ہے۔ اس سے قبل ہم اپنے فون محسوس بنانے کیلیے اسکرین پروٹیکٹر استعمال کرتے رہے ہیں۔ اسکرین پروٹیکٹر کی پلاسٹک پرت میں عموما بلبلے بن جاتے ہیں اور یوں اسکرین کی حساسیت کم ہوجاتی ہے۔ دوسری جانب بار بار پروٹیکٹر بدلنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں