0

خط میں اگر رتی بھر بھی بیرونی سازش ثابت ہوئی تو مستعفی ہوجاں گا، نومنتخب وزیراعظم


اسلام آباد: پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر ملکی خط میں اگر رتی بھر بھی بیرونی سازش ثابت ہوئی تو وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہو کر گھر چلا جاں گا۔قومی اسمبلی میں بطور وزیراعظم اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، آج پوری قوم کے لیے عظیم دن ہے، تمام ساتھیوں کی دعاں سے اللہ تعالی نے پاکستان کو بچالیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، آج پاکستان میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں آٹھ روپیہ اوپر گیا جو کہ 182 روپے پر آگیا۔شہباز شریف نے کہا کہ کئی دنوں سے ڈرامہ چل رہا ہے کہ حکومت گرانے کے لیے غیر ملکی خط آیا، نہ میں نے خط دیکھا نہ کسی نے دکھایا، جاننا چاہتے ہیں کہ یہ حقیقت ہے یا جھوٹ، یہ سب پارلیمان کے سامنے آنا چاہیے جس کے لیے پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے جس میں ان کیمرا بریفنگ دی جائے، تمام مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی موجود ہوں اور انہیں بریفنگ دی جائے تاکہ پوری قوم کو خط کی حقیقت پتا چلے۔انہوں نے کہا کہ خط میں اگر رتی بھر بھی بیرونی سازش ثابت ہوئی تو میں وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہو کر گھر چلا جاں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں