0

ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے، فواد چوہدری


اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا آج عدالت میں مقدمہ لگا تھا، ملک کے16 ارب لوٹنیوالیکوواشنگٹن سیوزیراعطم منتخب کیاگیا، شہبازشریف نے چپراسیوں کیذریعیٹی ٹیاں لگوائیں، ہم اس عمل کا حصہ نہیں بنے اور ہم نے اسمبلی سے استعفے دے دیئے ہیں، آج ایک غلام اسمبلی سے ہم آزاد ہو رہے ہیں، اسمبلی میں کھڑے ہوکر ہم نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، اسپیکر کے پاس اب الگ الگ استعفے کی تصدیق کی ضرورت نہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت اور عمران خان کے درمیان صرف الیکشن حائل ہیں، بہت جلد دوبارہ حکومت میں واپس آئیں گے، یہ لڑائی پاکستان کی آزادی کی لڑائی ہے، کل ملک بھر سے عوام عمران خان سے یکجہتی کے لیے عوام باہر نکلے، جو اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اس کی مذمت کرتیہیں، پشاور میں بڑا جلسہ کریں گے، عمران خان پشاور میں بدھ کو بڑاجلسہ کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں