0

یوکرینی صدر نے جنوبی کوریا سے طیارہ شکن میزائل سسٹم مانگ لیے


سیئول: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جنوبی کوریا سے طیارہ شکن میزائل سسٹم اور جنگی ساز و سامان فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ روسی فوج نے ہزاروں شہریوں کا قتل عام کیا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔اس موقع پر صدر زیلنسکی نے مطالبہ کیا کہ روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں طیارہ شکن میزائل سسٹم، اینٹی ٹینک، اینٹی شپ اور جنگی ساز و سامان مہیا کیے جائیں۔یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ اگر جنگی ساز و سامان کی فراہمی میں کوئی قانون رکاوٹ بنتا ہے تو اس پر نظر ثانی کریں کیوں کہ اس کے بغیر روس کو جارحیت سے روکنا ممکن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں