انقرہ: مصر میں سیاحوں کو لے جانے والی بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں دریائے نیل کی سیر کو جانے والے سیاحوں کی بس ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکراگئی۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ بس کے پرخچے اڑ گئے۔حادثے میں 10 سیاح ہلاک ہوگئے جن میں سے 4 کا تعلق فرانس اور ایک بیلجیئم کا شہری کا تھا جب کہ 14 زخمیوں میں بھی 8 فرانسیسی اور 6 بیلجیئم کے شہری ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
