0

کیا پانچویں قوت کا ایک اور اشارہ مل گیا ہے؟


کراچی: ماہرین کی عالمی ٹیم نے ایک اہم بنیادی ذرے ڈبلیو بوسون (W Boson) کی درست ترین کمیت معلوم کرلی ہے جو ہمارے اب تک کے بہترین اور محتاط ترین تخمینوں سے 0.1 فیصد زیادہ ہے؛ جبکہ اس پیمائش میں غلطی کا امکان بھی صرف 0.01 فیصد کے لگ بھگ ہے۔بعض سائنسدان اس فرق کو پانچویں کائناتی قوت کا ایک اور اشارہ قرار دے رہے ہیں۔اس پیمائش کا اعلان گزشتہ ہفتے امریکا کی فرمی نیشنل ایکسلریٹر لیبارٹری المعروف فرمی لیب میں تقریبا بیس سال سے جاری ایک عالمی منصوبے سی ڈی ایف کولیبوریشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں