0

بجلی کی قیمت میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ


اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا، حالیہ ہونے والا اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق رواں ماہ ہوگا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، ماہ جنوری کے لیے بجلی 5 روپے پیسے مہنگی کی گئی تھی، قیمت میں اضافے کا اطلاق اپریل کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ٹیرف میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں