0

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ نہیں کررہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ خود برداشت کرے گی۔واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے کی دو سفارشات تیار کی تھیں، جس میں سے پہلی میں ٹیکسز کی موجودہ شرح کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز شامل تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں