0

خون کا عطیہ دینے سے بدن میں زہریلے مرکبات کم ہوتے ہیں


پرتھ: پہلی مرتبہ ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ باقاعدہ خون عطیہ کرنے سے بدن میں وہ زیریلے مرکبات کم ہوسکتے ہیں جنہیں پی ایف اے ایس کہا جاتا ہے۔آسٹریلیا میں کی گئی طبی آزمائش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خون اور پلازمہ عطیہ کرنے سے پی ایف اے ایس نامی زہریلے مرکبات میں 30 فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔ ان کا پورا نام پرفلورواکلائل اور پولی فلوروالکائل سبسٹینسِس (پی ایف اے ایس)کہا جاتا ہے۔ یہ کیمیکل صنعتوں میں استعمال ہوتے ہیں اور انسانی بدن میں جاتے ہیں جنہیں ہمیشہ کے کیمیائی اجزا بھی کہا جاتا ہے۔پی ایف اے ایس کی لگ بھگ چار ہزار اقسام ہیں جو قالین سے لے کر برتنوں میں استعمال ہوتی ہے لیکن ان کی سب سے زیادہ مقدار آگ بجھانے والے فوم میں ہوتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں