0

شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر درج مقدمات کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو تبدیل کردیا گیا، فواد چوہدری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے مقدمات کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو تبدیل کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے نئی حکومت کے اقدامات اور فیصلوں پر سخت ردعمل دیا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف نے نہ صرف اپنے خلاف قائم مقدمے کی تفتیش کرنے والی ٹیم کو تبدیل کیا بلکہ اپنے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کرنے والی ٹیم کے ارکان کو بھی بدل دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں