0

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کل قومی اسمبلی میں پیش کی جائیگی


اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ اس ضمن میں قومی اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل (بروز ہفتہ) ہی اجلاس طلب کرنے کے لیے سرکلر جاری کردیا گیا۔ سرکلر کے مطابق اجلاس پارلیمنٹ ہاس میں دن 12 بجے ہوگا اور اجلاس میں قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوگی۔خیال رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں