0

دہشت گرد افغان سرزمین سے پاکستان میں کاروائیاں کر رہے ہیں، دفتر خارجہ


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز میں پاک افغان سرحد پر پیش آنے والے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ان واقعات میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو سرحد پار سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گذشتہ چند ماہ میں بارہا افغان حکومت سے پاک افغان سرحدی علاقوں کو محفوظ بنانے کی درخواست کی ہے.دہشت گرد افغان سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں کاروائیاں کر رہے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان گزشتہ کئی ماہ سے ادارہ جاتی چیلنجز سے مشترکہ سرحد پر موثر رابطوں و سیکیورٹی کے لیے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سرحدی علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان سرحدی چوکیوں پر حملے کر رہی ہے۔ ان حملوں کے نتیجہ میں کئی پاکستانی فوجی شہید ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں