0

نومنتخب وزیراعلی پنجاب حلف برداری کا فیصلہ نہ ہوسکا


لاہور: نو منتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے حلف گورنر لیں گے یا اسپیکر؟ تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔ گورنر پنجاب نے کل کے انتخابی عمل میں پیش آنے والے واقعات پر سیکرٹری اسمبلی سے آج رپورٹ طلب کی ہے اور وہ رپورٹ کے بعد حلف لینے کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ اگر گورنر پنجاب حلف لینے سے انکار کرتے ہیں تو پھر اسپیکر پنجاب اسمبلی حلف لینے کا مجاز ہوگا اور اگر اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی حلف لینے سے انکار کرتے ہیں تو پھر صدرمملکت حلف کے لیے مجاذ شخصیت کو نامزد کریں گے۔ذرائع کے مطابق صدرمملکت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو حلف لینے کے لیے نامزد کرسکتے ہیں۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تشدد، گرفتاریوں، ہنگامہ آرائی کے باوجود حمزہ شہباز 197 ووٹ لے کر پنجاب کے 21 ویں وزیراعلی منتخب ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں