0

وزیراعظم کا بھاشا ڈیم 2029 کے بجائے 2026 تک مکمل کرنے کا حکم


چلاس: وزیراعظم نے دیا میر بھاشا ڈیم میں کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے منصوبے کو 2029 کے بجائے 2026 تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اچانک دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کے جائزے کے لیے پہنچ گئے، جہاں انہیں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین نے دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔بریفنگ کے بعد بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیمز نہ ہونے سے پانی وافر مقدار میں ضائع ہو رہا ہے، بھاشا ڈیم کی تکمیل مستقبل میں ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں