0

پاکستانی اسپن جال کمزور پڑنے لگا، ٹیم مینجمنٹ پریشان


لاہور: اسپن بولنگ کا جال کمزور پڑنے پر مینجمنٹ فکر مند ہے جب کہ آسٹریلیا سے ہوم ٹیسٹ سیریز میں ساجد خان اور نعمان علی رنگ نہ جماسکے۔آئندہ 12 ماہ میں ایک مصروف سیزن پاکستان کا منتظر ہے، قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 7 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنا ہیں،رواں سال اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی شیڈول ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 3ون ڈے میچزجون میں راولپنڈی میں کھیلے گی،جولائی اور اگست میں پاکستان ٹیم کو دورہ سری لنکا میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے مقابلوں میں شرکت کرنا ہے، اگست میں نیدر لینڈز میں 3 ون ڈے ہیں، ستمبر، اکتوبر میں انگلینڈ کی میزبانی کرنا ہے، انگلش ٹیم کو دوبارہ پاکستان میں 3 ٹیسٹ میچ کھیلنے آنا ہے، دسمبر ، جنوری میں نیوزی لینڈ کیخلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے مقابلے ہیں، جنوری میں گرین شرٹس کے ہوم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز ویسٹ انڈیز سے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں