0

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر تشدد، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل


لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے دوران ڈپٹی اسپیکر پر تشدد اور تصادم کے معاملے پر پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی پولیس کو فراہم نہ کی گئی، پولیس افسران رات گئے تک اسمبلی میں ہی موجود رہے تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی سیکریٹریٹ سی سی ٹی وی فراہم کرنے کی بجائے حیلے بہانے کرتی رہی۔ پولیس نے اسملبی سیکرٹریٹ کے تعاون نہ کرنے پر اعلی پولیس افسران کو آگاہ کردیا اور سی سی ٹی وی نہ ملنے موبائل فوٹیجز سے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران مہمان گیلری میں موجود افراد کی فہرست بھی حاصل کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں