0

گورنر ہاس پنجاب میں افسران کو بلاکر پرویز الہی کو جتوانے کیلیے دبا ڈالے جانے کا انکشاف


لاہور: انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت چیف سیکرٹری اور آئی جی کو انتخابات میں پرویز الہی کو جتوانے کے لئے دباو ڈالتی رہی، یہاں تک کہ ان دونوں افسران کو گورنر ہاوس میں بلا کر پرویز الہی کو جتوانے کے لئے دھمکیاں دی گئیں۔ گزشتہ روز وزیرِاعلی پنجاب کے انتخاب کے دوران پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی، جسے میڈیا کے کیمروں نے عکس بند کرلیا، تاہم اس سے پہلے جو ہوا اس کی اندرونی کہانی اب سامنے آئی ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اور ق لیگ کے صدر چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی بنوانے کے لئے افسران پر دبا ڈالا جاتا رہا، اور انہیں گورنر ہاس بلا کر بھی دھمکیاں دی گئیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والی شدید ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری پر تحریک انصاف کے اراکین کے حملے کے بعد وزیراعلی کے انتخاب کا انعقاد ناممکن نظر آرہا تھا، تاہم چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے دبنگ ایکشن کی وجہ سے ممکن ہوا، اور اگر یہ دونوں افسران ایکشن نہ کرتے تو الیکشن کا انعقاد بھی ممکن نہ ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں