0

حکومت کا پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ختم کرنے کا اعلان


اسلام آباد: حکومت نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(پی ایم ڈی آر اے) کے قیام کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ ہم پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ختم کر رہے ہیں جبکہ پیکا ایکٹ پر بھی نظر ثانی کی جائے گی، آزادی اظہار رائے پر کسی بھی طرح کی پابندی عائد نہیں کی جائے گی، ہم کسی قسم کا انتقام لیں گے نہ لینا چاہتے ہیں، قانونی طور پر جو قصوروار ہوگا اس کے لیے قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں کے دوران پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان میں بد ترین طرز حکمرانی رہا، مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، میڈیا انڈسٹری ایک سیاہ دور سے گزری، چار سال سے اظہار رائے پر پابندی عائد تھی، کئی صحافیوں کے پروگرم بند کرائے گئے، میڈیا ورکرز اور رپورٹرز کو دبا ڈلوا کر نوکریوں سے نکلوایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں