0

خود توقیری کے نفسیاتی اور حقیقی فوائد سامنے آگئے


کیلفورنیا: اسے غرور نہ سمجھیں کیونکہ اپنی عزت خود کرنے کے بہت سے نفسیاتی، سماجی یہاں تک کے عملی زندگی میں بھی بیش بہا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔اس ضمن میں سائنسدانوں نے پہلے سے موجود لٹریچر اور تحقیق کا جائزہ لے کر بتایا ہے کہ خود توقیری (سیلف اسٹیم) کے نفسیاتی، سماجی، اطلاقی اور عملی فوائد سامنے آئے ہیں۔ یہاں تک کہ آپ کی اطراف لوگوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوتیہیں۔امریکن سائیکولوجسٹ میں شائع تازہ تحقیق میں جامعہ کیلیفورنیا ڈیویس میں نفسیات کے پروفیسر رچرڈ رابنس اور ان کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ خود کی عزت کرنا بہت ضروری ہے۔ اس سے تعلیم، تعلقات، کاروبار اور ملازمت میں بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اس کے لیے سائنسدانوں نے ایک دو نہیں بلکہ سینکڑوں مطالعوں کا تجزیہ کیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں