0

وزیراعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں منعقد تقریب میں حلف اٹھا لیا۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ اورقائم مقام صدر صادق سنجرانی نینئی کابینہ سے حلف لیا۔ وفاقی کابینہ میں 30 وزرا ، 4 وزرائے مملکت اور3 مشیر شامل ہیں۔وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ن سے خواجہ محمد آصف ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ، سردار ایاز صادق ، رانا تنویر حسین ، خرم دستگیر ، مریم اورنگزیب وفاقی وزیراطلاعات ونشریات، سعد رفیق ، جاوید لطیف ، ریاض حسین پیرزادہ ، مرتضی جاوید عباسی ، اعظم نزیر تارڑ وفاقی وزیر قانون وانصاف شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں