0

پاکستانی ڈرونز کی پہلی بار افغانستان میں کارروائی، تحریک طالبان مراکز کو نشانہ بنایا گیا


پشاور: پاکستانی تیار کردہ ڈرون طیاروں نے تاریخ میں پہلی بار کسی غیر ملکی سرزمین پر کارروائی کرتے ہوئے اپنا ہدف کامیابی سے حاصل کیا ہے۔گزشتہ ہفتے کے اختتام پر افغان سرحد کے قریب افغان صوبہ خوست اور کنڑ میں تحریک طالبان کے مراکز پر جیٹ طیاروں نے نہیں بلکہ پاکستانی ڈرون نے میزائل حملے کئے۔حکام نے اس بات کی تردید کی ہے کہ پاکستانی ایئر فورس کے جیٹ طیاروں کے ذریعے بمباری کی گئی اور یہ بھی کہا کہ ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشن میں افغان فضائی حدود کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں