0

پیپلزپارٹی کے وفاقی حکومت سے تحفظات؛بلاول نے کابینہ میں حلف نہیں اٹھایا


اسلام آباد/ کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے وفاقی حکومت سے اختلافات کے بعد بلاول بھٹو زرداری حلف اٹھائے بغیر نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطاق پاکستان پیپلز پارٹی کو متحدہ اپوزیشن کی مشترکا جدوجہد سے بننے والی نئی وفاقی حکومت سے تحفظات ہونے لگے، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو وفاقی کابینہ میں وزارت خارجہ کا حلف لینے کے بجائے لندن روانہ ہوگئے۔بلاول بھٹو زرداری پارٹی تحفظات کا اظہار برطانوی دارالحکومت میں مقیم مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سامنے رکھیں گے اور وطن واپسی پر ہی وزارت کے حلف کا فیصلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں