0

اسرائیلی فورسز کی کوشش ناکام، مسجد اقصی میں ڈیڑھ لاکھ نمازیوں نے جمعہ ادا کیا


یروشلم اسلامی وقف بورڈ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کو تقریبا ڈیڑھ لاکھ فلسطینیوں نے مسجد اقصی میں باجماعت نماز ادا کی۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مشرقی یروشلم کے احاطے میں رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کی نماز کے دوران اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے نہیتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مسجد سے بے دخل کرنے کی کوشش کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ، ربڑ کی گولیوں کے استعمال 30 سے زائد فلسطینی اور 3 صحافی بھی زخمی ہوئے۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے پتھرا کرنے پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں