0

اسمارٹ فون کا محدود استعمال صحت کے لیے بہتر قرار


جرمنی: اسمارٹ فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ تاہم حد سے زائد استعمال آپ کو نفسیاتی اور جسمانی الجھنوں میں مبتلا کرکے آپ پر منفی اثر ڈالتا ہے۔ اگرفون کا استعمال کم کردیا جائے تو اس کے فوری بہتر اثرات سامنے آتے ہیں۔جرنل آف ایکسپریمنٹل بائلوجی میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم روزانہ اوسط تین گھنٹے فون دیکھنے میں صرف کرتے ہیں۔ ان میں بات چیت کرنے کے علاوہ، ای میل چیک کرنا، ویڈیو دیکھنا ، سوشل میڈیا پوسٹ اور دیگر امور شامل ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اسمارٹ فون کا زائد استعمال موٹاپے، سستی، بے عملی، گردن میں درد اور لت لگاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اسمارٹ فون ایک جانب تو مفید ہیں تو دوسری جانب زحمت بھی بن سکتے ہیں۔ جرمنی میں روہریونیورسٹی کی ڈاکٹر جولیا اور ان کے ساتھیوں نے اس ضمن میں ایک سروے کیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اگر ایک دن فون کے بغیر گزارا جائے تو اس سے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ اگر یہ ممکن نہیں تو فون استعمال کرنے کے دورانئے کو کم کرنے کی کوشش ضرور کی جائے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں