0

جعلی سوشل میڈیا پوسٹیں شئیر کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کرینگے، ڈی جی ایف آئی اے


اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر رائے کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم کو کنٹرول کرنا پہلی ترجیح ہوگی کسی کو بھی شہریوں کے وقار کو مجروع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محمد طاہر رائے نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ایف آئی اے کے سینئر افسران سے میٹنگ کی۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر وقار چوہان سمیت دیگر شعبوں کے افسران نے ڈی جی ایف آئی اے کو پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی افسران سے خطاب کیا۔ڈائریکڑ جنرل ایف آئی اے محمد طاہر رائے کا کہنا تھا کہ ایمانداری ہی بہترین حکمت عملی ہے اس پالیسی پرمکمل عملدرآمد کیا جائے، پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا ہے عوام کی خدمت ہی ایف آئی اے کا نصب العین ہونا چاہیے عوام کو عزت دی جائے اور ان کا احترام کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں