0

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ ہمارے مقف کی تائید کرتا ہے، تحریک انصاف


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اور اس کے اعلامیے سے متعلق سے کہا ہے کہ کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے نے ہمارے مقف پر مہرِ تصدیق ثبت کردی ہے کہ مراسلہ ایک حقیقت ہے اور اس حوالے سے چئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ایک ایک حرف سچ تھا۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کی جانب سے پیش کردہ نکات میں کہا گیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی اور قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کی فیصلے کے نتیجے میں امریکا کو دیا جانے والا احتجاجی مراسلہ باکل ٹھیک اور درست قدم تھا۔پیش کردہ نکات میں پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ اس کے بعد لازم ہے کہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ایک بااختیار عدالتی کمیشن بلاتاخیر مقرر کیا جائے جو مندرجہ ذیل پہلوں سے معاملے کی تحقیق کرے اور حقیقت قوم کے سامنے لائے؛1- کیا یہ حقیقت نہیں کہ مذکورہ دستاویز ریاستِ پاکستان کے ایک دوسرے ملک میں متعین نمائندے کے پیغام پر مشتمل ہے جس میں ایک باضابطہ ملاقات کی تفصیلات موجود ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں