0

مریخ پر سورج گرہن کی ویڈیو جاری کردی گئی


پیساڈینا، کیلیفورنیا: امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے مریخ پر سورج گرہن کی مختصر ویڈیو جاری کردی ہے جو صرف 49 سیکنڈ کی ہے۔ یہ مریخ سے دیکھے جانے والے سورج گرہن کی سب سے پہلی ویڈیو بھی ہے۔مریخ پر بھیجے گئے پرسرویرینس روور نے یہ ایچ ڈی ویڈیو 2 اپریل 2022 کے روز اپنے طاقتور ماسٹ کیم زی کیمرا سسٹم سے بنائی تھی، جس میں مریخ کے چاند فوبوس کو سورج کے سامنے سے گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔بتاتے چلیں کہ ناسا کا پرسرویرینس روور اس وقت مریخ پر ایک وسیع گڑھے جزیرو میں ایک ایسے مقام پر موجود ہے جہاں سے ارد گرد کے قریبی اور دور دراز کا نظارہ دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں