0

سندھ حکومت میں شمولیت کے لیے پیپلز پارٹی اور متحدہ کے درمیان بیٹھک


کراچی: وفاقی حکومت میں شمولیت کے بعد سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے رہنماں کے درمیان اہم بیٹھک ہوئی۔ایم کیو ایم کے وفد خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر رہنماں نے ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم رہنماں نے وفاق سے گورنر کا عہدہ جبکہ سندھ سے فوری طور پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے سمیت آئی ٹی، ٹرانسپورٹ، یونیورسٹی بورڈ کی وزارتوں، ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد، سرکاری نوکریوں میں کوٹا عمل درآمد سمیت دیگر نکات پر گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم وفد کو بلاول بھٹوزرداری سے مشورہ کے بعد عمل درآمد کی یقینی دہانی کرادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں