0

عمران خان اپنی ناکام سیاست کو بچانے کیلئے ملکی مفادات سے کھیل رہے ہیں، احسن اقبال


لاہور: وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر الزام لگایا کہ وہ اپنی ناکام سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے پاکستان کے مفادات سے کھیل رہے ہیں۔لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) نے دو بار کسی غیر ملکی سازش کے امکان کو مسترد کیا جبکہ عمران خان اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے قومی مفادات سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ایک مضبوط ملک بننا چاہتا ہے تو ہمیں مضبوط معیشت کی ضرورت ہے اور یہ یہ تب ہی ہو سکتا ہے جب ہم خود کو عالمی معیشت کے ساتھ ہم آہنگ کریں۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے خلیجی ممالک کو بھی ناراض کردیا جبکہ خلیجی ممالک کا ہمیں ہمیشہ تعاون رہا، ہم نے امریکا سے ٹیکنالوجی بھی لینا ہے اور اسکالرز کو پڑھانا بھی ہے، امریکا بڑی تجارتی منڈی جسے چین بھی ناراض نہیں کرتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں