0

ملک کے لیے جن کی عزت لازم ہے وہ سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں، شیخ رشید


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کی خاطر جن کی عزت لازم ہے وہ سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات گھمبیر، پریشان کن اور تشویش ناک ہوتے جارہے ہیں۔ وہ لوگ جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جارہا ہے اور سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ ملک کے لیے جن کی عزت کرتا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کے لیے گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجادیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کو انگشت بدنداں کردے گی اور ایسا زناٹے کا زن پڑے گا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے کم عمر یہ موجودہ حکومت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں