0

ٹویٹر نے اپنے اسٹیٹس پر کام شروع کرکے وائب کا نام دیدیا


لاس اینجلس: انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی طرح اب ٹویٹر نے بھی اپنے صارفین کے اسٹیٹس کیلیے پرتولنیشروع کردیئے ہیں جسے وائب کا نام دیا گیا ہے۔اس کا سب سے پہلے اشارہ ایک ایپ تجزیہ کار اور محقق جین وونگ نے کیا ہے اور انہوں نے اسے ٹویٹ بھی کیا ہے۔ جین نے بتایا ہے کہ ٹویٹ کمپوزر باکس کے اوپر کمپوزر باکس میں اس کا آپشن موجود ہوگا۔ یہاں سیٹ اے اسٹیٹس لکھا ملے گا جسے چھوکر اسٹیٹس سیٹ کیا جاسکتا ہے۔جین نے بتایا کہ اس میں سے بعض اسٹیٹس مضحکہ خیز بھی ہیں، مثلا سودے کی خریداری یا شاہراہ پر سفر جیسے اسٹیٹس بھی شامل ہیں۔ لیکن اب بھی اس کی مزید تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں