0

پاکستان کیلئے قرض پروگرام میں توسیع، آئی ایم ایف کا شرائط پوری کرنے کا مطالبہ


اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان سے طے شدہ شرائم پوری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرض پروگرام کو ایک سال کیلئے توسیع دینے پر رضا مندی ظاہر کردی۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان سائیڈ لائن میٹنگ ہوئی جس میں قرض پروگرام کی توسیع سمیت کئی معاملات زیر بحث آئے۔آئی ایم ایف کا توسیع شدہ پروگرام ستمبر میں ختم ہو رہا ہے جسے پاکستان نے ایک سال بڑھانے کی درخواست کی، جس پر آئی ایف ایم نے پروگرام کو ایک سال کے لیے توسیع دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے تکنیکی سطح پر بات چیت آئندہ ہفتے شروع کرے گا جب کہ آئی ایم ایف اسٹاف سطح پر مذاکرات مکمل کرنے کے لیے وسط مئی میں مشن پاکستان بھیجے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں