0

عمران خان نے پیٹرول پر سبسڈی آئی ایم ایف کے پیسوں پر دی، وزیر خزانہ


اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور آئی ایم ایف کے ساتھ سخت معاہدوں کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی ٹیم نے قوم اور آئی ایم ایف دونوں سے جھوٹ بولا، جاتے جاتے وہ معیشت کے لیے بارودی سرنگ بچھا کر گئے تاکہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے لیکن اللہ تعالی کے کرم سے یہ سازش ناکام ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور معاشی تباہی عمران خان اور ان کی ٹیم لائی لیکن ہم اسے ختم کرکے دم لیں گے، آئی ایم ایف نے ہم سے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور شوکت ترین نے جو تحریری معاہدے کیے، انہیں پورا کریں جس پر ہم نے آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ ہم اتنے سارے ٹیکس ایک ساتھ عوام پر نہیں لگاسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں