0

لاہور: عدالت نے دعا زہرہ کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دیدی


لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے دعا زہرہ کو اپنے شوہر ظہیر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔پولیس نے دعا زہرہ کو سخت سیکیورٹی میں ماڈل ٹان کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ تصور اقبال کی عدالت میں پیش کیا، لڑکی کا بیان جوڈیشل مجسٹریٹ نے قلمبند کیا۔
عدالت نے دعا زہرہ کو دارالامان منتقل کرنے کی پولیس کی درخواست مسترد کر دی۔تحریری فیصلے کے مطابق پولیس کی جانب سے بچی کو سیکیورٹی فراہم کی جانے کی استدعا کی گئی لیکن بچی نے عدالت کو بتایا ہے کہ اسنے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اس لیے عدالت بچی کے بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے انکو آزاد کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں