0

مارشل آرٹس کیٹیگری میں پاکستان نے بھارت اور چین کے ریکارڈ اپنے نام کرلیے


کراچی: پاکستان کے لیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے ماشل آرٹس کیٹیگری میں مزید دو ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ ماشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں چایئنیز کنگفو ماسٹر کو ایک مرتبہ پھر شکست دے دی جبکہ بھارتی ماشل آرٹس ماسٹر کے سر کے ساتھ بوتل کھولنے کے ریکارڈ کو بھی توڑ ڈالا۔راشد نسیم اب تک نن چکو کی مختلف کیٹیگری میں دنیا میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں،نن چکو میں ان کا یہ 9 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ایمیل کے زریعے تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات اپنے ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیں۔دنیا میں سب سے زیادہ ماشل آرٹس عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے پاکستان کے مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لییبنایا تھا جو چین کے کنگفو ماسٹر زی ڈیشنگ کے پاس تھا۔ جنھوں نے ایک منٹ میں بوتل کے درمیان میں رکھے 19 تاش کے پتوں کو نن چکوکی مدد سے بوتل کو گرائے بغیر نکالا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں