0

وزیراعظم کی یکم مئی سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کی ہدایت


اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عوام کو عید کا تحفہ دیتے ہوئے یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کے ہدایت کر دی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ایک سال سے زائد عرصے سے بند پڑے 27 بجلی گھروں میں سے 20 کو فعال بنا دیا گیا ہے۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ 20 بجلی گھروں کے دوبارہ چلنے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ حکومت نے چار سال میں بجلی گھروں کے لیے ایندھن نہیں خریدا، موجودہ حکومت نے صرف دو ہفتے میں نہ صرف ایندھن کا انتظام کیا بلکہ ان بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوار بڑھا کر لوڈ شیڈنگ کا سدِ باب بھی کیا جا رہا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار تقریبا 18500 میگا واٹ ہے جبکہ طلب کے لحاظ سے بجلی کا شارٹ فال 500 سے 2000 میگا واٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں