0

گلوبل وارمنگ میں کاربن ڈائی آکسائیڈ سے 11 گنا زیادہ خطرناک ہائیڈروجن ہے، تحقیق


لندن: برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر ہائیڈروجن گیس اپنی اصل حالت میں ہوا میں شامل ہوجائے تو اس سے ماحول کے گرمانے کا اثر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مقابلے میں 11 گنا زیادہ ہوگا۔یہ انکشاف اس لیے اہم ہے کیونکہ توانائی کے متبادل ذرائع میں ہائیڈروجن کا نام بھی شامل ہے۔ یہ ہوا میں شامل آکسیجن کے ساتھ کیمیائی عمل کرکے پانی بناتی ہے اور آلودگی سے پاک توانائی خارج ہوتی ہے۔بتاتے چلیں کہ ہائیڈروجن کا استعمال پیٹرولیم ریفائنریز، دھات کاری، کھادوں کی تیاری اور غذائی مصنوعات وغیرہ میں بہت زیادہ کیا جاتا ہے۔صاف ستھری توانائی کے حصول میں بھی ہائیڈروجن کا استعمال بتدریج بڑھتا جارہا ہے۔ امید ہے کہ اگلے دس سے بیس سال میں پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز کی جگہ ہائیڈروجن پمپ عام ہوجائیں گے جہاں آنے والی گاڑیوں میں ہائیڈروجن کا ایندھن بھرا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں